آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ کی ایئر چیف مجاہد انوار خان کو پاک فضائیہ کے سربراہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد

Published on March 20, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 283)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ نے ایئر چیف مجاہد انوار خان کو پاک فضائیہ کے سربراہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف مجاہد انور خان نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ، ملاقات میں آرمی چیف نے مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ جی ایچ کیو میں ایئر چیف جو عہدہ سنبھالنے پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر مجاہد انور خان نے یادگار شہداءپر پھول بھی چڑھائے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes