سپریم کورٹ، رحمان ملک کے خلاف توہین عدالت کی درخواست غیر موثر ہونے پرخارج

Published on March 21, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 303)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)سپریم کورٹ نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کے خلاف توہین عدالت کی درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹادی، چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہغیر موثر ہونے والے مقدمات مقرر کر کے نمٹا رہے ہیں ، اگلے ہفتوں میں ایسے کیسز دیکھنے کو ملیں گے جنہیں کسی نے ہاتھ نہیں لگایا ہوگا۔
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔ دوران سماعت رحمان ملک کے وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت کو بتایا کہ عدالت نے رحمان ملک سے 18-2012 تک تمام مراعات واپس لینے کا حکم دیا تھا لیکن جس حکم کے تحت ریکوری کا حکم دیا گیا تھا وہ کالعدم ہوچکا ہے۔انٹراکورٹ اپیل میں عدالت معاملہ نمٹاچکی ہے،خدائی خدمت گار ایسی درخواستیں دائر کرتے رہتے ہیں۔ چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ غیر موثر ہونے والے مقدمات مقرر کر کے نمٹا رہے ہیں ، خدائی خدمت گار وں کے 55 مقدمات چیمبرمیں خارج کیے۔ اگلے ہفتوں میں ایسے کیسز دیکھنے کو ملیں گے جنہیں کسی نے ہاتھ نہیں لگایا ہوگا۔ عدالت نے غیر موثر ہونے کی بنا پر رحمان ملک کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کرتے ہوئے کیس نمٹادیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes