جس نگران وزیراعظم پرعمران خان کی آشیرباد نہیں ہوگی وہ قبول نہیں کرینگے شیخ رشید

Published on March 21, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 303)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ سے نگراں حکومت بنانے سے متعلق بھی سب کوتوقع ہے۔تمام احکامات پورے کرنے کیلیے چیف جسٹس صاحب 90دن کا جوڈیشل مارشل لالگادیں۔ نجی ٹی وی سے انٹر ویو کے دوران انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم اورحکومتیں لوگوں کے معیارکے مطابق ہونی چاہیے۔صدرمملکت کوبھی اسی سال ریٹائرہونا ہے۔جس نگران وزیراعظم پرعمران خان کی آشیرباد نہیں ہوگا وہ قبول نہیں کرینگے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کہتے ہیں وہ نہیں توکوئی ملک کونہیں چلاسکتا۔ان کا کہنا تھا کہا کہ و زیراعظم شاہد خاقان عباسی امریکی نائب صدرکواکیلے ملے حلانکہ ظفراللہ جمالی رمسفیلڈ کواکیلے ملے تو فارغ کردیے گئے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ صدرکی مدت پوری ہونے پرسینیٹ چئیرمین سنجرانی قائم مقام صدر ہونگے ،موجودہ اسمبلی سے زیادہ دکھ اس وجہ سے ہے کہ وہ نیاصدرلاناچاہتے تھے۔ عوامی مسلم لیگے کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ سے نگراں حکومت بنانے سے سے متعلق بھی سب کوتوقع ہے۔تمام احکامات پورے کرنے کیلیے چیف جسٹس صاحب 90دن کا جوڈیشل مارشل لالگادیں۔شہبازشریف وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کہتے ہیں وہ نہیں توکوئی ملک نہیں چلاسکتااس لیے بحران پیداکیاجارہاہے۔ نوازشریف اللہ بڑا ہے اس نے آپ کو پکڑا ہے۔ملک میں اس وقت خاص فضابنائی جا رہی ہے،نوازشریف کامستقبل ان کے کیس پرمنحصرہے۔امید ہے سپریم کورٹ سے انصاف پرمبنی فیصلہ آئے گا۔انہوں نے مزید ڈالر کے انٹر بینک ریٹ میں اضافے کے متعلق بات کرتے اس بات کا دعوی کیا کہ امریکی ایجنڈے کے تحت کرنسی کابحران پیداکیاگیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题