پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ اور تحریک انصاف کے رہنماء عوام کو دھوکا دے رہے ہیں۔ نذیر احمدانصاری

Published on March 22, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 272)      No Comments

میاں چنوں(یواین پی)کندیاں تحصیل پپلاں (میاں چنوں)کے انتخابی حلقہ 88 سے اپنے پہلے نامزد امیدوار حاجی نذیر احمد ٹھیکیدار کے لئے منعقد کئے گئے انصاری اتحاد کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انصاری متحدہ موومنٹ پاکستان کے مرکزی صدررمضان انصاری،مرکزی نائب صدر کامران انصاری،مرکزی چیئرمین عابد انصاری،مرکزی جنرل سیکرٹری ریاض انصاری،مرکزی جوائنٹ سیکرٹری زاہدصدیقی،مرکزی انفارمیشن سیکرٹری مصطفی انصاری اور امیدوار صوبائی اسمبلی حاجی نذیر احمد کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ اور تحریک انصاف کی سیاست کا مقصد عوام کو دھوکا دینا ہے جب کہ یہ لوگ ہمیشہ سے چور دروازے سے اقتدار میں آنے کے خواہشمندرہے ہیں،یہ تمام ہر وقت امپائر کی انگلی کی طرف دیکھتے ہیں۔ابھی ہم نئے ہیں اور امتحان کے دور سے گزر رہے ہیں، امتحان کے دور میں بہت ساری چیزیں واضح ہوجاتی ہیں، تاہم ہم شفاف انتخابات کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اب ان نام نہاد بڑی پارٹیوں کی نوبت یہ آگئی ہے کہ سو، دو سو لوگوں کے جلسے کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ آج ایک نظریے اور نصب العین کیلئے متحد ہونے کا اعلان کرتے ہیں، قومی سطح پر ایسے اتحاد کی ضرورت تھی، صوبوں اور اضلاع میں بھی تنظیم سازی ہورہی ہے اور مزید تیزی سے ہو گی،ملک میں بے چینی اور اضطراب ہے، ملک میں قیام امن کی پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا ایسی حکمت عملی ہونی چاہیئے کہ ہر شخص وطن سے محبت کرے، ملک میں نئی طرز کی سیاست کا آغاز کرنا چاہتے ہیں، کوشش کریں گے کہ قوم کی امیدوں پر پورا اتریں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme