کامیابیوں کے ساتھ ساتھ کوتاہیوں کا جائزہ بھی لینا ہوگا،یوم پاکستان پر وزیراعظم کا پیغام

Published on March 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 529)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے یوم پاکستان کے موقع پراپنے پیغام میں کہا کہ یوم پاکستان 78 سال پہلے کے عظیم دن کی یاد دلاتا ہے، 23 مارچ 1940 کو مسلمانوں نے الگ ریاست کے قیام کا فیصلہ کیا، آج ہم 23 مارچ 1940کو یوم پاکستان کے طو رپر منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ماضی پر نظر ڈالتے ہوئے مستقبل کی فکر کرنی ہوگی اور کامیابیوں کے ساتھ ساتھ کوتاہیوں کا جائزہ بھی لینا ہوگا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک جمہوری جدوجہد کے ذریعے وجود میں آیا، پاکستان کی سلامتی اور ترقی وخوشحالی کا راز جمہوریت میں پوشیدہ ہے، آئینی وقانونی بالا دستی کے بغیر ہم آبرو مند نہیں ہوسکتے جب کہ آج اقبال او رقائد کے افکار کو مشعلِ راہ بنانے کاعہد کرنا ہوگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy