پاکستان کی عدالتوں میں ساڑھے 18 لاکھ مقدمات زیر سماعت، سپریم کورٹ سے 38 ہزار کیسزکا فیصلہ آنا باقی

Published on March 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 524)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)  اس وقت پاکستان کی تمام عدالتوں میں ساڑھے 18 لاکھ سے زائد کیسز سنے جارہے ہیں جبکہ سپریم کورٹ میں ایسے 38 ہزار کیسز پڑے ہیں جن کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔
بی بی سی لاءاینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان (ایل اینڈ جے سی پی ) کی تحقیق سے لیے گئے اعدادوشمار پر مبنی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی تمام عدالتیں، جن میں سپریم کورٹ، شریعت کورٹ، تمام ہائی کورٹس اور ڈسرکٹ کورٹس شامل ہیں، ان میں ساڑھے 18 لاکھ سے زائد کیسز سنے جا رہے ہیں۔
جنوری 2018 تک کے اعداد و شمار کے مطابق سپریم کورٹ میں اس وقت 38000 کیسز کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ میں اس وقت موجود کیسز کی تعداد ملک میں سب سے زیادہ ہے جو کہ 150000 سے اوپر ہے۔ دوسرے نمبر پر سندھ ہائی کورٹ ہے جہاں 94000 کیسز ہیں۔پشاور ہائی کورٹ میں اس وقت 30000 کیسز جبکہ بلوچستان ہائی کورٹ میں صرف 6000 کیسز کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں البتہ 16000 کیسز کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔
اگر ڈسٹرکٹ عدلیہ کا معاملہ دیکھا جائے تو وہاں بھی پنجاب میں دوسرے صوبوں کے مقابلے میں واضح طور پر مقدماعت کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔اس وقت پنجاب میں 11 لاکھ کیسز کا فیصلہ ہونا باقی ہے جبکہ دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ کیسز سندھ کی ڈسٹرکٹ عدلیہ میں ہیں جہاں 96000 کیسز کہ فیصلہ ہونا باقی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy