حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ڈاکٹر بی اے خرم

Published on January 15, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 415)      No Comments

\"Khurram\"
ملتان (یواین پی) حضور اکرمؐکی سیرت ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نظریہ حیات کو اپنا کر دنیا میں فلاح و کامیابی کے ساتھ ساتھ آخرت کی زندگی کو بھی روشن بناسکتے ہیں۔آپ ؐ کے اسوہ حسنہ کو سامنے رکھ کر لائحہ عمل تر تیب دیا جائے تو کوئی انسان بھٹک نہیں سکتا۔ایمان کے اقرار کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر عمل کرنا بھی ہماری زندگی کا نصب العین ہوناچاہیے ۔ان خیالا ت کا اظہار اسلامیہ ویلفیئر ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹر بی اے خرم نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بناکر بھیجا ۔اور آپ کی بدولت کائنات کا ظہور عمل میں آیا۔ دین و دنیا کی بھلائی اور سرخرو ہونے کے لیے سیرت نبی ؐ ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ نبی کریم سے محبت کے اظہار کا بہترین طریقہ آپکی سرت پر عمل پیرا ہوکر سرخرو ہوکیاجاسکتا ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy