پی ایس ایل کی کامیابی پوری قوم کی کامیابی ہے، صدر ممنون حسین

Published on March 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 554)      No Comments

اسلام آباد(یوا ین پی) صدر مملکت ممنون حسین نے پی ایس ایل سیزن تھری کی کامیابی پر نجم سیٹھی، تمام کھلاڑیوں اور پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر اپنے پیغام میں صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ ثابت ہو گیا کہ پاکستان ایک پرامن جمہوری ملک ہے ۔ اب پاکستان کے کھیلوں کے میدان آباد ہو چکے ہیں۔ صدر مملکت ممنون حسین نے پی ایس ایل فائنل جیتنے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کو مبارکباد پیش کی ان کاکہنا ہے کہ دونوں ٹیموں نے اچھا کھیل پیش کیا، پی ایس ایل کی کامیابی پوری قوم کی کامیابی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme