اسحاق ڈار کےخلاف اثاثہ جات ضمنی ریفرنس، شریک ملزمان پر فردجرم کی کارروائی کل تک موخر

Published on March 27, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 552)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کےخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ضمنی ریفرنس کے سلسلے میں 3 نامزد ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کل تک کےلئے موخر کردی گئی۔واضح رہے کہ نیب کی جانب سے 26 فروری 2017 کو دائر کیے گئے اثاثہ جات ضمنی ریفرنس میں نیشنل بینک کے سابق صدر سعید احمد سمیت 3 افراد کو بھی شریک ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کےخلاف آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق نیب ریفرنس پر سماعت کی۔سماعت کے دوران ضمنی ریفرنس میں نامزد 3 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا، تاہم ان پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کل (28 مارچ) تک موخر کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت کل تک کےلئے ملتوی کردی گئی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes