راولپنڈی: پرس چھیننے کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے خاتون ٹیچر کو قتل کر دیا

Published on March 28, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 248)      No Comments

راولپنڈی(یوا ین پی) راولپنڈی میں راہزانوں نے پرس چھیننے کے دوران مزاحمت پر خاتون سکول ٹیچر کو قتل کر دیا۔عینی شاہدین کے مطابق تھانہ رتہ امرال کی حدود ڈھوک منگٹیال میں ڈاکوؤں نے سکول جانے والی خاتون ٹیچر نازیہ سے پرس چھیننے کی کوشش کی، جس پر نازیہ نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے گولی چلا دی جو کہ نازیہ کے سینے میں لگی اور وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ڈاکو نازیہ کا پرس اور موبائل فون لیکر فرار ہوگئے۔ لواحقین کے مطابق 32 سالہ نازیہ نجی سکول میں پڑھاتی تھی اور دو بچوں کی ماں تھی، خاتون کی لاش سول ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题