واپڈا نے گلیوں میں موت کا جال بچھا دیا،عوامی حلقوں کی طرف سے بجلی کے پول لگانے کامطالبہ

Published on April 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 470)      No Comments

حبیب آباد (رشیداحمد نعیم سے ) کسی خاص چیزکی چمک کا کرشمہ یا نااہلی کی انتہا۔آخر ماجرہ کیا ہے ؟واپڈا نے گلیوں میں موت کا جال بچھا دیا۔لٹکتی تاریں کسی وقت بھی کسی جانی و مالی نقصان کا سبب بن سکتی ہیں۔’’ مخصوص مفادات‘‘ کے باعث واپڈا کے اہلکاروں نے آنکھوں پر سیاہ پٹی باندھ لی۔عوامی حلقوں کی طرف سے بجلی کے پول لگانے کامطالبہ تفصیلات کے مطابق واپڈاسب ڈویڑن اختر آباد کے اہلکاروں نے نہ جانے کن وجوہات یا مفادات کی غرض سے ممتازکالونی حبیب آباد کی گلیوں میں بجلی کے تاروں کا جال بچھا رکھا ہے۔ یہ لٹکتی ہوئی تاریں کسی کی جان بھی لے سکتی ہیںیا کسی بڑے جانی نقصان کا سبب بھی بن سکتی ہیں مگر واپڈا اہلکار نااہلی و سستی اور غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے فرض منصبی کی ادائیگی میں یکسر غافل نظر آ رہے ہیں۔کیا واپڈاسب ڈویڑن اختر آبادکے اہلکاراپنے فرض منصبی کی ادائیگی میں یکسر غافل نظر آ رہے ہیں۔کیا واپڈاسب ڈویڑن اختر آبادکے اہلکار کسی بڑے حادثے کے منتظر ہیں؟؟؟ سیاسی و سماجی اور عوامی حلقوں نے واپڈا کے اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کرتے ہوئے فوری طور پر بجلی کے پول لگانے کی استدعا کی ہے

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题