جنوبی افریقہ کی رہنماء ونی منڈیلا انتقال کر گئیں

Published on April 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 461)      No Comments

جنوبی افریقہ(یو این پی)جنوبی افریقہ کی نسل پرستی کے خلاف جدوجہد کرنے والی رہنماء ونی منڈیلا 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔

یہ جوڑا جنوبی افریقہ کی اس وقت کی نسل پرستانہ حکومت کے خلاف طویل جدوجہد کی علامت بن گیا تھا۔

خاندان کے ترجمان وکٹر دلامینی نے ایک بیان میں کہا کہ وہ طویل عرصے علالت کے بعد فوت ہوئی ہیں۔ ان کی موت پیر کی سہ پہر پرسکون انداز میں ہوئی، اور ان کے خاندان والے اور عزیز ان کے گرد موجود تھے۔

ونی منڈیلا 1936 میں ایسٹرن کیپ میں پیدا ہوئی تھیں۔ ان کی شادی 38 برس تک قائم رہی، تاہم اس دوران تین عشروں تک منڈیلا پابندِ سلاسل رہے۔

1996 میں دونوں کی طلاق کے باوجود ونی نے منڈیلا کا نام اپنے ساتھ جوڑے رکھا اور منڈیلا کے مرنے تک ان کے ساتھ تعلق ختم نہیں کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy