صحافی ذیشان اشرف کے قتل اور قاتلوں کی عدم گرفتاری پر جہانیاں کی صحافی برادری سراپا احتجاج

Published on April 4, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 470)      No Comments

جہانیاں (یو این پی )صحافی ذیشان بٹ کا قاتل شواہد سامنے آنے کے باوجود بھی چیئرمین یونین کونسل عمران چیمہ گرفتار نہ ہوسکا صحافیوں کا جہانیاں میں احتجاج شدید نعرے بازی، قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ سمبڑیال کے صحافی ذیشان اشرف کے قتل کیخلاف جہانیاں میں پی ایف یو جے کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور احتجاجی ریلی نکالی گئی جو کمیٹی چوک سے شروع ہو کر ڈی پی ایس چوک پہنچی جہاں پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صحافیوں کا تحفظ یقینی بنائے اور ذیشان اشرف کے قاتلوں کو گرفتار کرے مظاہرین نے پنجاب حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی اس موقع پر صحافی ماجد اسلم،آفتاب حسین،عبدالرحمن شاہ،خالد شریف گجر،شیح عمران سیلم،خالد بھٹی،اشفاق جٹ،شمس لانگ،امجد بٹر،چوہدری الیاس،عارف سعید،عبدالسلام ناز،شیخ چاند،یوسف چھٹہ،زبیر سندھو، عثمان بشیر،وسیم مغل سمیت وکلاء، کسان اتحاد، سول سوسائٹی بھی صحافی برادری کے شانہ بشانہ کھڑی رہی اور حکومت پنجاب سے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرنے کا عندیہ بھی دیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme