تحریک انصاف کاٹی وی ڈراموں میں لفظ ’’طلاق‘‘ پر پابندی کا مطالبہ

Published on April 5, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 231)      No Comments


لاہور(یو این پی)تحریک انصاف نے ٹی وی ڈراموں میں لفظ ’’طلاق‘‘ کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی ہے۔تحریک انصاف کے ملک تیمور مسعود کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کیمتن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان وفاقی حکومت کو اس امر کی سفارش کرتا ہے کہ پیمرا کو پابند کیا جائے کہ ٹی وی چینلز پر نشر ہونیو الے ڈراموں میں ’طلاق‘ کے لفظ پر پابندی عائد کرے، کیونکہ لفظ’طلاق‘کیاستعمال سے ہمارے معاشرے میں برے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔قرارداد میں مزید کہا گیا کہ اسلام میں لفظ ’طلاق‘ کو مکروہ ترین قراردیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy