سات سالہ مبشرہ زیادتی و قتل کیس، چیف جسٹس پاکستان نے مقتولہ کی قبرکشائی کا حکم دے دیا

Published on April 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 232)      No Comments

لاہور(یواین پی)سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جڑانوالہ میں 7 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کئے جانے کے کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے مقتولہ کی قبرکشائی کا حکم دے دیااورایم ایس الائیڈ ہسپتال فیصل آبادکو بچی کے دوبارہ پورسٹ مارٹم کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں بنچ نے7 سالہ مبشرہ کو زیادتی کے بعد قتل کئے جانے کے کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت آئی جی پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ تمام زاویوں سے کیس کی تفتیش کر رہے ہیں،مقتولہ بچی کے وکیل نے پوسٹ مارٹم رپورٹ پر اعتراض اٹھادیا۔
اس پر چیف جسٹس پاکستا ن نے مبشرہ کی قبرکشائی کا حکم دے دیا اورایم ایس الائیڈ ہسپتال فیصل آبادکو بچی کے دوبارہ پورسٹ مارٹم کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر مقتولہ کے نمونوں کی فرانزک رپورٹ بھی طلب کر لی۔
چیف جسٹس نے کیس میں پیش رفت نہ ہونے پر حیرت کا اظہار کیا اور پراسیکیوٹر جنرل کو بھی آئندہ سماعت پر تفتیش کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا
چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہناتھا کہ اطمینان عدالت اورریاست کا ہونا چاہئے درخواست گزار کا نہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme