اسد امانت علی کو مداحوں سے بچھڑے 11 برس بیت گئے

Published on April 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 530)      No Comments

لاہور(یواین پی) کلاسیکل گائیک اسد امانت علی کو خاموش ہوئے گیارہ برس بیت گئے، موسیقی کو نئی جہتیں دینے والے کی آواز آج بھی کانوں میں رس گھولتی ہے۔

پٹیالہ گھرانے سے تعلق رکھنے والے اسد امانت علی نے چھوٹی عمر میں ہی خاندانی روایت کو آگے بڑھایا، موسیقی کا فن والد امانت علی خان سے ورثے میں ملا، مگر اپنی شناخت علیحدہ سے منوائی۔ والد کی گائی غزل “انشا جی اٹھو اب کوچ کرو” سے اسد امانت علی کو اولین شناخت ملی۔

اصل شہرت “عمراں لنگھیاں پباں بھار” سے ملی۔

اسد امانت علی کو پرائڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا۔ چچا امانت علی کے ساتھ ان کی جوڑی کو بہت پسند کیا گیا۔ اسد امانت 52 برس کی عمر میں جہان فانی سے کوچ کر گئے، لیکن ان کی آواز آج بھی زندہ ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes