عمران کیساتھ کام کرنامشکل،صوبے میں تبدیلی سے پہلے خود کوتبدیل کیا، پرویزخٹک

Published on April 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 309)      No Comments

لندن(یواین پی)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا ہے عمران کے ساتھ کام کرنا بہت مشکل ہے۔ میں نےصوبے میں تبدیلی سے پہلے خود کو تبدیل کیاہے۔ تعلیم ،صحت ،پولیس ریفارمز ہماری حکومت کے اہم کارنامے ہیں۔ بحیثیت وزیراعلیٰ میری سیاسی زندگی کا بہترین دور ہے۔

پرویز خٹک برطانیہ کے شہر سلاؤ میں پی ٹی آئی لندن کے جلسے سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تے ہوئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پیشہ ور سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کو تبدیلی ہضم نہیں ہوتی۔ پاکستان کے لیے عمران خان بہت ضروری ہے۔

پرویز خٹک نے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اور پی پی پی ذاتی ترقی پر یقین رکھتی ہیں۔ اس موقع پر ایم این اے شہر یار آفریدی نے کہا کہ کے پی کے پولیس ریفارمز نے پاکستان میں پولیس کو مثالی بنا دیا جس کو ہمسایہ ملک بھی سراہتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题