حکمرانی قومی ہو یا عالمی اس کا ہدف عوامی مفادات ہونا چاہیے: چینی صدر

Published on April 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 207)      No Comments

بیجنگ (یو این پی ) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ حکمرانی قومی ہو یا عالمی ان کا ہدف عوامی مفادات ہونا چاہیے، ترقی کی طاقت اصلاحات اور تخلیق میں مل سکتی ہے، ہم عوامی مفادات اور عالمی خوشحالی کے لئے بھرپور کوشش کررہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین کے صدر مملکت شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر شی جن پنگ نے2018باؤ ایشیائی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے اقوام متحدہ کے سیکٹری جنرل کو خوش آمدید کہا۔انہوں نے پر زور الفاظ میں کہا کہ اقوام متحدہ کے کردار کی حمایت کرنا اور اقوام متحدہ کی اتھارٹی اور حیثیت کا تحفظ کرنا چین کی بنیادی سفارتی پالیسیوں میں سے ایک ہے۔ملاقات کے موقع پر شی جن پنگ نے کہا کہ بین الاقوامی براداری میں موجود مختلف مسائل کو حل کرنے میں حکمرانی کا نظام اور حکمرانی کی صلاحیت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ہمیں عالمی حکمرانی کو بہتر بنانے کی کوشش کرنی چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ چاہے قومی حکمرانی ہو یا عالمی حکمرانی، ان کا ہدف عوامی مفادات ہونا چاہیے اور عوام کے اعتماد کو پختہ بنانا ہے، عوام کے لئے مستحکم توقع پیش کرنی چاہیے۔شی جن پنگ نے بتایا کہ ترقی کی طاقت ہمیں اصلاحات اور تخلیق میں مل سکتی ہے۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس اور 2 اجلاسوں میں اصلاحات، کھلے پن اور تخلیق کو بڑی اہمیت دی گئی ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes