الجیریا میں دو سو افراد کو لے کر جانے والا طیارہ گر کر تباہ ،سارے مسافر ہلاک

Published on April 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 367)      No Comments

الجیریا (یواین پی)الجریا میں بوفارک ائیر بیس سے اڑان بھرنے والا فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار 200افراد جاں بحق ہو گئے ۔غیر ملکی میڈ یا رپورٹس کے مطابق آج صبح 8بجے کے قریب فوجی طیارے نے اڑان بھری جس کے کچھ دیر بعد اسے حادثہ پیش آگیا اور طیارے میں موجود 200افراد جاں بحق ہو گئے ،بتا یا جا رہا ہے کہ جس وقت طیارے کو حادثہ پیش آیا تو اس میں فوجی دستے اور سازو سامان موجود تھا ۔حادثے کے فوری بعدفائر بریگیڈز کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر طیارے کو لگی آگ بجھائی اور امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا ۔ ابتدائی طور پر ابھی اس بات کا پتہ نہیں چل سکا کہ حادثے کی اصل وجہ کیا تھی تاہم سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes