سوشل میڈیا پر نفرت کا مزاج ختم ہونا چاہیے، جرمن وزیر داخلہ کی اپیل

Published on April 12, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 312)      No Comments

برلن(یوا ین پی) جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر نفرت پر مبنی مزاج کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ کئی ٹوئٹر صارفین نے حقائق سامنے آنے سے پہلے ہی میونسٹر وین حملے کا الزام مسلمانوں پر عائد کر دیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی کے وفاقی وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر کا کہنا تھا کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ’نفرت انگیزی‘ نہیں ہونا چاہیے۔ ہورسٹ زیہوفر نے کہاکہ معاشرہ اس بات کو تسلیم نہیں کرتا کہ کچھ افراد اس طرح کے ہولناک واقعات کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کریں تاہم انہوں نے اس تناظر میں کسی شخص کا نام نہیں لیا۔
Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes