میشا شفیع کا علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام

Published on April 20, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 252)      No Comments

لاہور(یو این پی) معروف گلوکارہ اور اداکارہ میشا شفیع نے کہا ہے کہ انہیں علی ظفر کی جانب سے ایک سے زیادہ مرتبہ جنسی طور پر ہراساں کیا گیا ہے۔

گلوکارہ نے مزید کہا کہ کوئی خاتون جنسی ہراسانی سے محفوظ نہیں ہے، ہم اپنے معاشرے میں اس پر بولنے سے ہچکچاتے ہیں اور خاموشی کی راہ لیتے ہیں، ہمیں اجتماعی طور پر اپنی آواز بلند کرنی چاہیے تاکہ خاموشی کے کلچر کو توڑا جاسکے۔ میشا شفیع نے کہا کہ بااختیار اور اپنے خیالات رکھنے کے باوجود ان کے ساتھ اس طرح کا واقعہ پیش آیا، اگر ان کے ساتھ ایسا ہوا ہے تو کسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题