عطائیوں کیخلاف کیس کی سماعت:ابھی تو کارروائی ہو رہی ہے،یہ نہ ہوکہ میں آپ کو بند کرا دوں،چیف جسٹس

Published on April 21, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 227)      No Comments

لاہور(یواین پی)سپریم کورٹ رجسٹری میں عطائیوں کےخلاف کیس کی سماعت کے دوران عطائیوں کی مداخلت پرچیف جسٹس برہم ہو گئے اور ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ابھی توکارروائی کی جارہی ہے،یہ نہ ہوکہ میں آپ کو بندکرادوں۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل بنچ نے عطائیوں کیخلاف ازخودنوٹس کی سماعت کی۔دوران سماعت عطائیوں کی مداخلت چیف جسٹس برہم ہو گئے،چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کون ہیں،مفادعامہ کے اہم کیسزکی سماعت چھوڑکرآپ کوکیوں سنوں۔اس پر الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز نے عدالت کو بتایا کہ ہمارے ساتھ بھی عطائیوں جیساسلوک کیاجارہاہے۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ ابھی توکارروائی کی جارہی ہے،یہ نہ ہوکہ میں آپ کو بندکرادوں،لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ آپ پیچھے کھڑے ہوں،بلکہ عدالت سے باہرچلے جائیں،آپ کودوبارہ بلاکرسنوں گا،قانون کے مطابق کوئی بات سمجھ آئی تودیکھیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme