کراچی: وزیراعلیٰ شہباز شریف آج کراچی پہنچیں گے

Published on April 22, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 210)      No Comments

کراچی(یو این پی)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف آج کراچی پہنچیں گے۔ شہباز شریف کراچی میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤوں سے ملاقات کریں گے ۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف آج کراچی پہنچیں گے۔ لیگ کے رہنما کھیل داس کوہستانی کے مطابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف مردان ہاؤس میں عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید سے ملاقات کریں گے۔ شہبازشریف ایم کیوایم پاکستان بہادر آباد گروپ کے مرکز واقع بہادر آباد کادورہ کریں گے اور متحدہ رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور انتخابات میں ممکنہ اتحاد سمیت دیگر امور پر بات چیت کریں گے۔

شہباز شریف کراچی کے علاقوں ٹینری روڈ، بہار کالونی، لیاری کے ایم سی گراونڈ، گلشن غازی، بلدیہ ، الفتح گراونڈ ، عابد آباد، بلدیہ ٹاؤن کے دورے میں ن لیگ کے تحت عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب گرین بس پروجیکٹ بورڈ آفس انٹر ایکسچینج کا دورہ بھی کریں گے شہباز شریف کے دوروں کا مقصد ن لیگ کی آئندہ انتخابات کی تیاریوں کے لیے عوامی رابطہ مہم کا آغاز ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes