پیٹرول کی قیمت میں 5روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

Published on April 22, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 196)      No Comments

کراچی(یو این پی) عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قد میں اضافے کے باعث تیل کی قیمت بڑھنے سے ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 5روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے جب کہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے سے روپے کی قدر نیچے آئی ہے۔انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ اور انٹر بینک مارکیٹ کی صورتحال کے پیش نظر ملک میں آئندہ ماہ کے لیے پیٹرول کی قیمت میں5روپے فی لیٹر اضافے کا خدشہ ہے۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹراضافہ ہوسکتا ہے۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، برنیٹ خام تیل کی قیمت 31 نیٹ اضافہ سے 73.79ڈالر فی بیرل جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 29 نیٹ اضافہ سے 68.76 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔ ڈبلیو ٹی آئی بھی تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ خام تیل کی قیمت میں اضافہ کا سبب امریکہ میں خام تیل کے ذخائر میں کمی بتائی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ہی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 2روپے کی کمی کی تھی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy