ن لیگ میں شمولیت کی خبریں جھوٹ ہیں، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

Published on April 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 138)      No Comments

سیالکوٹ(یو این پی) سابق وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ن لیگ میں شمولیت کے حوالے سے خبریں بے بنیاد اور حقیقت کے برعکس قرار دے دیدیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا دنیا نیوز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ن لیگ کے سیاسی تابوت میں کیل ٹھوکنے کے لیے دن رات حلقہ میں محنت کر رہی ہوں۔ میں نے تحریکِ انصاف کے پلیٹ فارم سے ن لیگ کی عوام دشمن پالیسی اور ملک دشمن اقدامات اور بیڈ گورننس کو ہر سطح پر اجاگر کیا۔ یہ ممکن نہیں کہ میں ن لیگ میں چلی جاؤں اور اس کے ساتھ سیاسی رفاقت رکھوں۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے پاکستان کو دیمک کی طرح چاٹا اور کنگال کیا۔ حکومت نے پاکستان کے تمام اداروں کو گھر کی لونڈی سمجھ رکھا ہے۔ ن لیگ ہمیشہ عدلیہ اور قومی و سلامتی اداروں کے خلاف سازش کرتی رہی ہے۔ ن لیگ کے ساتھ میرا نظریہ اور سوچ نہیں ملتی۔ ن لیگ نے سیاست کو روزگار اور کاروبار سمجھا ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کارکن ہوتے ہوئے کیسے ممکن ہے کہ میں مافیا کا حصہ بنوں۔ میرے سیاسی حریف اور ن لیگ میرے خلاف سازشیں کر رہی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes