سینٹ الیکشن اہلیت کیس:اسحاق ڈار کا میڈیکل سرٹیفکیٹ مسترد،عدالت کا آٹھ مئی کوپیش ہونے کا حکم

Published on April 24, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 372)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) سپریم کورٹ میں اسحاق ڈارسینیٹ الیکشن اہلیت کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے اسحاق ڈار کا میڈیکل سرٹیفکیٹ مسترد کردیا اور سابق وزیر خزانہ کو 8 مئی کو پیش کرنے کا حکم دے دیا،چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈارپیش نہ ہوئے توفیصلہ کردیں گے،اگر وارنٹ جاری کرناپڑے تووہ بھی کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں بنچ نے اسحاق ڈار سینیٹ الیکشن اہلیت کیس کی سماعت کی ،سابق وفاقی وزیر خزانہ کی جانب سے سلمان اکرم بٹ عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس نے سلمان اکرم بٹ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈارکہاں ہیں؟انہیں لےکرآئیں۔وکیل صفائی نے کہا کہ میرے موکل اسحاق ڈار بیمار ہیں،ڈاکٹر ز کے مطابق وہ 6 سے 8 ہفتے تک سفرنہیں کرسکتے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ سلمان بٹ !آپ نے ہمارا آخری حکم نامہ پڑھاہے؟،اسحاق ڈاراتنے عرصہ بیمارنہیں ہوسکتے،عدالتی حکم نامہ میں ذاتی طورپرپیش ہونےکاحکم دیاتھا۔عدالت نے ا سحاق ڈارکامیڈیکل سرٹیفکیٹ مستردکردیا،چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم 8 بجے تک بیٹھے ہیں،پوچھ کربتائیں اسحاق ڈارکب آئیں گے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ عدالتی حکم خلاف ورزی کیلئے جاری نہیں کیاتھا،اسحاق ڈارکوحفاظتی ضمانت بھی دےدیں گے۔
عدالت نے سابق وفاقی وزیر خزانہ کو 8 مئی کو طلب کر لیا۔چیف جسٹس پاکستا ن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار عدالتی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے پیش ہوں،اگر وہ پیش نہ ہوئے توفیصلہ کردیں گے،چیف جسٹس ثاقب نثارنے کہا کہ اسحاق ڈار کے وارنٹ جاری کرناپڑے تووہ بھی کریں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog