ورلڈ کپ 2019ء میں پاک بھارت مقابلہ 16جون کو ہوگا

Published on April 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 464)      No Comments

کولکتا(یوا ین پی) ورلڈ کپ دو ہزار انیس کا اہم ترین میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان 16جون کو کھیلے جانے کی تصدیق ہو گئی ہے۔ آئندہ برس 30 مئی سے 14جولائی تک جاری رہنے والے پچاس اوورز کے ایونٹ میں بھارتی ٹیم پانچ جون کو جنوبی افریقہ کیخلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی جسے لودھا کمیشن کی سفارشات کے تحت آئی پی ایل ختم ہونے کے 15روز تک کسی بھی انٹرنیشنل مقابلے میں شرکت کی اجازت نہیں ہے۔اس معاملے پر گزشتہ روز آئی سی سی اجلاس کے دوران بھی غور کیا گیا جس کے بعد شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے بھارت کو پہلا میچ پانچ جون کو جنوبی افریقہ کیخلاف ایوارڈ کردیا گیا جب 19مئی کو ختم ہونے والے ٹورنامنٹ آئی پی ایل کے بعد پندرہ دن کا عرصہ مکمل ہو جائے گا۔
Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes