کراچی سمیت اندرون سندھ انٹر کے امتحانات جاری

Published on April 27, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 343)      No Comments

کراچی(یو این پی)کراچی سمیت سندھ بھر میں اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت انٹر کے امتحانات جاری ہیں۔کراچی میں جمعرات کو ہونے والا گیارہویں جماعت کا ریاضی کا پرچہ بھی امتحانی وقت سے قبل آؤٹ ہوگیا ہے۔امتحانی مراکز میں ویجیلنس ٹیمیں نقل کی روک تھام میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے اور طلبہ کھلے عام نقل کرنے میں مصروف ہیں۔اس سے قبل کراچی میں بارہویں جماعت کا زولوجی کا پرچہ نو بجے سے قبل ہی سوشل میڈیا پر آؤٹ ہو گیا تھا۔پہلا پیپر آوٹ ہونے کے باوجود حکومت اور انٹرمیڈیٹ بورڈ کی جانب سے پیپر آؤٹ ہونے کی کوئی روک تھام نہیں کی گئی ہے۔دوسری جانب سکھر بورڈ کے تحت ہونے والے انٹر کے امتحانات جاری ہیں جہاں نقل مافیا کا راج برقرار ہے، جمعرات کو ہونے والا گیارہویں جماعت پرنسپل آف اکنامکس کا پرچہ امتحانی مراکز سے آؤٹ ہو گیا اور طلبانے نقل کے لیے واٹس ایپ گروپ کا آزادانہ استعمال کیا۔ادھر گھوٹکی میں بھی ہونے والا گیارہویں جماعت کا ریاضی کا پرچہ امتحانی وقت سے پہلے ہی طلبا کو سوشل میڈیا پر دستیاب ہو گیا ہے۔واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹر کے امتحانات کے دوران بورڈ انتظامیہ نے امتحانی مراکز میں میڈیا کوریج پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔حکومت سندھ کی جانب سے امتحانی مراکز کیاطراف دفعہ 144 نافذ ہے اور وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پر امتحانی مراکز میں موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد ہے۔ا س صورت حال کے حوالے سے گورنر سندھ محمد زبیر کا بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں کہا تھا کہ انٹر کا پرچہ آ ؤٹ ہونا افسوس ناک بات ہے، انٹر بورڈ کراچی کا میڈیا پر پابندی لگانا سچ کو دبانے والی بات ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes