صحافیوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے رشید احمد نعیم 

Published on April 27, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 299)      No Comments

پتوکی(محمدعرفان) صحافیوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے غلط فہمیوں کا شکار ہونکی بجائے صحافتی صفوں سے کالی بھیڑوں کا صفایا کر نا ہوگا ۔رشید احمد نعیم تفصیلات کے مطابق صدر انیوسٹی گیٹیوکالمسٹ کونسل آف پاکستان رشید احمد نعیم نے میٹ دی پریس میں علاقائی صحافیوں کے مسائل پر خصوصی گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ علاقائی صحافی شعبہ صحافت کا سب سے اہم اور مظلوم کردار ہے دن رات حقائق اور عوامی مسائل کا اجاگر کرنے کی جستجو لیے محنت کر تا ہے مگر ستم ظریفی گروپس میں بٹ کر یہ طبقہ کمزور ہوتا جارہا ہے غلط فہمیوں کے ساتھ ساتھ زرد صحافت کے علمبرداروں کی چالوں کا شکار ہو جاتے ہیں معاشرے کی محرومیوں اور ظلم وستم کے خاتمے کے لیے اس طبقے نے بے شمار قر بانیاں دی ہیں اس لیے صحافتی صفوں میں موجود ان کالی بھیڑوں کے محاسبے کے ساتھ اتحادواتفاق کو ترجیح دنیا ہوگئی تاکہ معاشرہ کی اس مقدس پیشے کا تقد س پامال نہ ہو ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes