نوجوان ٹیم کی مشکل دورے کے پریکٹس میچ میں بلے بازی لڑکھڑا گئی

Published on April 29, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 664)      No Comments

کینٹ بیری(یوا ین پی) آئرلینڈ و انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز سے قبل پہلے پریکٹس میچ میں پاکستانی بیٹسمین بری طرح ناکام ہوگئے،پوری ٹیم 168رنز پر پویلین لوٹ گئی،امام الحق نے سب سے زیادہ61رنز بنائے۔

چار روزہ پریکٹس میچ میں پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم پہلی اننگز میں پوری ٹیم 55.2 اوورز میں 168 رنز بناکر ااوٹ ہوگئی۔امام الحق 61 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ حسن علی 24 رنز بناکر دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔سمیع اسلم اور اظہر علی نے 28 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم اظہر علی 15 اور سمیع اسلم 13 رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔بائیں ہاتھ کے بیٹسمین امام الحق نے عمدگی سے بیٹنگ کی اور 61 رنز کی اننگز کھیلی۔ اسد شفیق 17 رنز بناسکے،حارث سہیل 5، بابر اعظم 11، سرفراز احمد 4 ،شاداب 7 اور محمد عامر 4 رنز بناسکے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy