پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ،زرداری کی پی پی ارکان کو اسمبلی میں احتجاج کی ہدایت

Published on May 1, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 444)      No Comments

کراچی (یواین پی)پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر سابق صدر نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے،حکومت پٹرول قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔انہوں نے ایک بیان میں خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرو ل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بے قابو ہوجائے گی۔سابق صدر نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے کم آمدنی والوں کی مشکلات بڑھیں گی،عوام کو ریلیف دینے کی بجائے انکا خون نچوڑا جا رہا ہے۔انہوں نے پیپلزپارٹی کے اراکین کو پارلیمان میںپیٹرول کی اضافی قیمت کے خلاف احتجاج کرنے کی ہدایت دے دی۔واضح رہے حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔پیٹرول ایک روپے 70 پیسے اور ڈیزل2 روپے 31 پیسے مہنگا ہو گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog