نواز شریف ،مریم آج صادق آباد میں جلسے سے خطاب کریں گے

Published on May 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 181)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) صوبہ پنجاب کے شہرصادق آباد میں مسلم لیگ ن سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف جلسے سے خطاب کریں گے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن آج صادق آباد میں جلسہ کرے گی، سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز سمیت دیگرپارٹی رہنما جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جلسہ گاہ میں شرکاء کے بیٹھنے کے لیے کرسیاں لگائی گئی ہیں۔پولیس حکام کی جانب سے صادق آباد میں مسلم لیگ ن کے جلسے کی سیکورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روزساہیوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ عمران یا آصف زرداری سے نہیں ہے، بلکہ ایسی قوتوں کے ساتھ ہے جو نظر نہیں آتیں لیکن انھیں آپ سمجھتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes