پشاور؛صوبائی دارالحکومت پشاورمیں ممکنہ دہشتگرد حملے کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ

Published on May 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 254)      No Comments

پشاور(یو این پی) صوبائی دارالحکومت پشاورمیں ممکنہ دہشتگرد حملے کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ ۔ حساس مقامات اور اہم تنصیبات پر اضافی نفری تعینات کر کے پولیس افسران اور جوانوں کی چھٹیاں منسوح ،شہر بھر میں پولیس گاڑیوں ، رائیڈر سکواڈ ، آر آر ایف اورکیو آر ایف کو خصوصی گشت کرنے اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے چاک و چوبند رہنے کی ہدایت۔سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن۔تفصیلات کے مطابق سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال کی نگرانی میں صوبائی دارالحکومت پشاور میں امن و امان کی صورتحال کو بر قرار رکھنے اور غیرملکی ایجنسیوں اور دہشتگرد تنظیموں کے ممکنہ دہشتگرد حملے کے پیش نظر ڈویژنل ایس پیز کی قیادت میں شہر بھر میں خصوصی ناکہ بندیاں کرنے کی ہدایت۔ حساس مقامات اور اہم تنصیبات پر اضافی نفری تعینات کر کے پولیس افسران اور جوانوں کی چھٹیاں منسوح کر دی گئیں ۔شہر بھر میں پولیس موبائل ،رائیڈر سکواڈ ،آ ر آر ایف اور کیو آر ایف کو خصوصی گشت کرنے کی ہدایت۔ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے پشاور پولیس کو ہمہ وقت متحرک رہنے کی ہدایت کر کے جرائم پیشہ افراد پر بھی خصوصی نگرانی کر نے کی ہدایت۔ 

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes