نامور سنگر حنا ملک آزاد جموں و کشمیر کے کامیاب ثقافتی دورے کے بعد لاہور واپس آگئیں

Published on May 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 385)      No Comments

ڈپٹی کمشنر باغ نے میری فنی خدمات کوسراہتے ہوئے مجھے ’’وائس آف کشمیر ‘‘ ایوارڈ اور شیلڈدی گلوکارہ حنا ملک
لاہور (یواین پی)نامور سنگر حنا ملک آزاد جموں و کشمیر کے کامیاب ثقافتی دورے کے بعد لاہور واپس آگئیں برگیڈیئرامجد اقبال سمیت ڈپٹی کمشنر باغ سے صحافیوں سے ملاقات تفصیل کے مطابق سنگر حنا ملک نے یواین پی کو بتایا کہ ان کا ثقافتی دورہ آزاد جموں و کشمیر خصوصی اہمیت کا حامل تھا اپنے اس دورہ میں برگیڈیئرامجد اقبال سے ملاقات ہوئی جس میں میرے نئے آنے والے پاک آرمی ترانے پہ بات ہوئی بعدازاں ڈپٹی کمشنر باغ نے میری فنی خدمات کوسراہتے ہوئے مجھے ’’وائس آف کشمیر ‘‘ ایوارڈ اور شیلڈدی جو میرے لئے ایک اعزاز ہے سجاد شہید پریس کلب باغ کے صحافیوں راجہ عبدالحفیظ اورخواجہ محمود راتھرسے خصوصی ملاقات ہوئی پریس کلب کی جانب سے انہیں اعزازی سرٹیفیکیٹ اور پرتکلف عشائیہ بھی دیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes