نعیم بخاری کی اپنی جلد صحت یابی کے لئے ’’دعا‘‘ کی اپیل

Published on May 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 173)      No Comments

طبیعت پہلے سے بہتر ، تین چاردن ہسپتال میں رکنا پڑے گا ، نعیم بخاری 
اسلام آباد(یوا ین پی)تحریک انصاف کے رہنما نعیم بخاری نے کہا ہے کہ طبیعت پہلے سے بہتر ہے ، لیکن ابھی مزید تین چار دن اسپتال میں رکنا پڑے گا ۔تحریک انصاف کے رہنما اور سینئر قانون دان برطانوی دارالحکومت لندن میں زیر زمین اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر گرنے سے زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں ڈاکٹرز نے ان کی حالت خطرے سے باہر بتاتے ہوئے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کرلیا،ان کے سر اور پسلیوں میں چوٹیں آئیں تھیں۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تکلیف ہے لیکن وہ پہلے سے بہتر ہیں ۔نعیم بخاری نے اپنی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کی ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes