بورے والا؛ مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک

Published on May 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 287)      No Comments

مرنے والوں کی شناخت یاسرڈوگر، معراج مہل ساہوکا اور بوٹا سکھیرا کے نام سے ہوئی ہے
ہلاک ملزمان نے گزشتہ روز سی آئی اے پولیس کے کانسٹیبل اور ایک وکیل کو تاوان نہ ملنے پر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا
بورے والا(یو این پی) تھانہ فتح شاہ کے علاقے جوئیہ بنگلہ میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک ہوگئے۔میڈیاکے مطابق بورے والا کے تھانہ فتح شاہ کے علاقے جوئیہ بنگلا میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق مقابلے میں ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ مرنے والوں کی شناخت یاسرڈوگر، معراج مہل ساہوکا اور بوٹا سکھیرا کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان اغوا برائے تاوان اور قتل میں ملوث تھے۔ ہلاک ملزمان نے گزشتہ روز سی آئی اے پولیس کے کانسٹیبل اور ایک وکیل کو تاوان نہ ملنے پر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog