یونس ایمرے ترک مرکزِ ثقافت کے زیرِ اہتمام بچوں کے لئے میلے ” ہم ہیں دنیا کا مستقبل” کا اہتمام 

Published on May 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 957)      No Comments

رپورٹ: سلمان طارق
یونس ترک ایمرے کلچرل سینٹر کے سربراہ، ممتاز تُرک اردو دان پروفیسر خلیل طوقاربے حد متحرک اور فعال ہونے کے ساتھ ساتھ ادبی خدمات کے حوالے سے اپنی مثال آپ ہیں پروفیسر خلیل طوقار کی اردو اور پاکستان سے محبت قابلِ رشک ہے، 5 مئی 2018 کو خلیل طوقار نے الحمرا آرٹس کونس میں بچوں کء لئے شاندار میلے ”ہم ہیں دنیا کا مستقبل” کا اہتمام کیا، اس میلے میں اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال، وائس کونسلیٹ ترکش امبیسی قورائے بیگ اور انکی اہلیہ، خانہ ء فرہنگِ ایران کے ڈی جی علی اکبر رضائی، صدرِ پاکستان ممنون حسین کے مشیر فاروق عادل اور ان کی اہلیہ اور شکیل گیلانی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے احباب نے شرکت کی،
رنگارنگ پروگرامز کا انعقاد بھی کیا گیا، بچوں نے ”ٹوٹ بٹوٹ” بھی پیش کیا، اور سب سے اہم بات بچوں کے درمیان مقابلہ ء مصوری بھی تھا، جس کے لئے خلیل طوقار اور ان کی اہلیہ ثمینہ طوقار نے بہت تگ و دو کی تھی، اول، دوم اور سوم آنے والوں میں انعامات تقسیم کئے گئے 
پروفیسرخلیل طوقار کے اس مستحسن اقدام پر صدرِ پاکستان جناب ممنون حسین کی طرف سے پیغام بھی موصول ہوا جس کا متن اس طرح سے ہے ” پاکستان اور ترکی کے مثالی، تاریخی، تہذیبی اور روحانی رشتے کی نئی نسلوں تک منتقلی ایک مبارک عمل ہے کیونکہ یہی بچے ہمارا مستقبل اور امید ہیں، ہماری یہ پہلی ذمہ داری ہے کہ امید کی ان کرنوں کو ترقی، استحکام اور خوشحالی کے چمکتے ہوئے سورج میں تبدیل کر دیں، پاکستان اور ترکی باہمی احترام، محبت اور اخوت کے جس رشتے میں منسلک ہیں وہ اس آرزو کو حقیقت میں بدلنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، ہمارے عظیم اور ویژنری بزرگوں نے دونوں اقوام کے درمیان جس پر خلوص رشتے کی بنیاد رکھی تھی مجھے خوشی ہے کہ اس کی خوشبو سے ہمارے چمن مہک رہے ہیں، یونس ایمرے ترک انسٹیٹیوٹ اور اس کے پروفیسر ڈاکٹر خلیل طوقار نے اس خوبصورت عمل میں بچوں کو شامل کر کے اس لاقافی رشتے کو تہزیبی اور ثقافتی سطح پر مزید گہرائی دینے کی کوششیں کی ہیں جس میں انہیں دل کی گہرائی سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، میری دعا ہے کہ ہمارے بچے ہمیشہ ہنستے، مسکراتے اور امن کت گیت گاتے رہیں آمین 
پاک ترک دوستی زندہ باد 

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题