نارتھمپٹن شائر کے خلاف ٹور میچ میں پاکستان 9 وکٹ سے فتحیاب

Published on May 8, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 740)      No Comments

لندن(یو این پی)  نارتھمپٹن شائر کے خلاف 4 روزہ ٹور میچ میں پاکستان نے 9 وکٹ سے کامیابی حاصل کرلی۔قومی ٹیم نے فتح کے لئے درکار 133رنز کا ہدف 27 اوورز میں 1 وکٹ کھوکر حاصل کرلیا، اظہر علی 10 کے انفرادی اسکور پر رن آؤٹ ہوئے، امام الحق نے 59 اور حارث سہیل نے 55 کی ناقابل شکست فتح گر اننگز کھیلیں۔اس سے قبل میزبان الیون دوسری اننگز میں  301رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، روب نیوٹن 118رنز بناکر پویلین واپس ہوئے، آر ویسکون سیلوز 24 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے، محمد عباس اور شاداب خان نے 4،4  جب کہ راحت علی نے 2 وکٹیں اڑائیں۔واضح رہے کہ نارتھمپٹن شائر کے 259رنز پر پاکستان نے پہلی اننگز میں 428رنز اسکور کیے تھے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes