حرمِ مدنی انتظامیہ کی رمضان میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تیاریاں مکمل

Published on May 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 309)      No Comments

مدینہ منورہ(یو این پی )رمضان المبارک کے نزدیک آنے کے ساتھ ہی مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے حرمِ مدنی میں اعتکاف کے مقامات کی سلامتی کے لیے مطلوبہ تیاریاں اور انتظامات مکمل کر لیے۔سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسجد نبوی میں سیکیورٹی اینڈ سیفٹی سے متعلق جنرل ایڈمنسٹریشن نے سول ڈیفنس ڈائریکٹریٹ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے رابطہ کاری کی ہے۔اس سلسلے میں متعلقہ ذمّے دار ادارے اور حکام امن و امان اور سلامتی کی صورت حال کا مسلسل جائزہ لیں گے۔ علاوہ ازیں سلامتی اور آگ سے بچاؤ کے نظام کی معمول کی دیکھ بھال بھی انجام دی جائے گی، ان تمام اقدامات کا مقصد مسجد نبوی میں نمازیوں اور معتکفین کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔علاوہ ازیں ہنگامی صورت حال میں متاثرین اور زخمیوں کے فوری انخلاء کے پلان بھی تیار کر لیے گئے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy