وہاڑی؛ طاہر اقبال چوہدری کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت، این اے 164میں ’’نیا موڑ‘‘آگیا

Published on May 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 350)      No Comments

رپورٹ ۔۔۔ ڈاکٹر بی اے خرم 
صوبہ محاز کے رہنماؤں کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت این اے 164میں بھی صورتحال گھمبیر شکل اختیار کرگئی پانچ سال اپوزیشن کاٹنے والے پی ٹی آ ئی کے رہنما و سابق ایم این اے آ فتاب خان کھچی کو نظر انداز کرنے پر ہزاروں کارکنوں متعدد یوسی چےئرمینز،کونسلرز کا پی ٹی آ ئی سے بغاوت کرنے کا فیصلہ شدید احتجاج کا بھی اعلان باوثوق ذرائع کے مطابق مسلم لیگ(ن)کے پانچ سالہ اقتدار میں ڈٹ کر اپوزیشن کا کردار ادا کرنے والے پی ٹی آ ئی کے رہنما و سابق ایم اے آ فتاب خان کھچی کو مبینہ طور پر پی ٹی آ ئی قیادت نے این اے 164کیلئے نظر انداز کردیا گیا ہے اور نئے شامل ہونے والے صوبہ محاز کے نائب صدر طاہر اقبال چوہدری جو کہ ایم این اے 164ہیں کو ٹکٹ کیلئے گرین سگنل دے دیا گیا ہے جنہوں نے بعد ازاں پی ٹی آ ئی میں شمولیت اختیار کرلی ذرائع کیمطابق سابق ایم این اے آ فتاب خان کھچی جنہوں نے پی ٹی آ ئی قیادت کی جانب سے الیکشن لڑنے کے اشارے ملنے پر ہی اپنے صوبائی حلقوں پی پی 234اور پی پی 233سے امیدوار بھی فائنل کرلئے تھے جن کا چند روز میں باقاعدہ اعلان بھی متوقع تھا مگر صوبہ محاز کے رہنما ایم این اے طاہر اقبال چوہدری کی پی ٹی آ ئی میں شمولیت سے انکو ٹکٹ ملنے مشکل ہوچکا ہے ذرائع کیمطابق صوبہ محاز کے تمام ارکان نے اپنی پی ٹی آ ئی میں شمولیت کو پارٹی ٹکٹ سے مشروط قرار دیااور مکمل یقین دہانی کے بعد پی ٹی آ ئی میں شمولیت اختیار کرلی چونکہ سابق ایم این اے آ فتاب خان کھچی ایک بڑے سیاسی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور ضلع وہاڑی میں طویل لمبی سیاسی اثرو ثروخ اقتدار کے دوران ریکارڈ میگا ترقیاتی کام بھی کروائے جن میں سوئی گیس کا منصوبہ تاریخی ہے اب چونکہ صوبہ محاز کے رہنما طاہر اقبال چوہدری جو کہ این اے 164میں متوقع پی ٹی آ ئی متوقع امیدوار بھی سمجھے جارہے ہیں کے خلاف سوشل میڈیا پر مخالفت میں کمپین شروع ہوچکی ہے جس میں انہیں پارٹیاں بدلنے کا ماہر اور نا منظور نا منظور اور دیگر پارٹی بدلنے کے نعروں سے بھی انہیں منسوب کیا جارہا ہے ذرائع کیمطابق ضلع بھر میں اس فیصلہ کے خلاف پی ٹی آ ئی کارکنوں میں تشویش کی لہر دوڑ پڑی ہے اور چےئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور شوشل میڈیا کے ذریعے ہی کارکنوں کو احتجاج کیلئے تیار رہنے کا بھی عندیہ دیا جارہا ہے جس میں متعدد پی ٹی آ ئی یوسیز چےئرمینز،یوسی کونسلرز اور پی ٹی آ ئی کے نظریاتی کارکن شامل ہیں جبکہ سابق ایم این اے آ ٖفتاب احمد خان کھچی کے انتہائی قریبی ذرائع نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ صوبہ محاز کے رہنماؤں کی شمولیت ٹکٹوں سے مشروط نہیں این اے 164میں آ فتاب احمد خان کھچی نظریاتی اور پرانے کارکن ہیں انہیں کسی صورت ٹکٹ سے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا پارٹی میں شمولیت اورآ نیاں جانیاں لگی رہتی ہیں ذرائع کیمطابق سابق ایم این اے آ فتاب خان کھچی کو پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کی ٹکٹ کے حوالے سے مکمل حمایت حاصل ہے جبکہ صوبہ محاز کے رہنماؤں با لخصوص ایم این اے طاہر اقبال چوہدری کو این اے 164کے ٹکٹ کیلئے مرکزی رہنما پی ٹی آ ئی جہانگیر خان ترین اور صدر جنوبی پنجاب اسحٰق خان خاکوانی کی کی حمایت حاصل ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题