فیصل آباد(یواین پی)منروا تھیٹر میں فریحہ خان،آرزو،رباب چوہدری اور راشد کمال ’نخرے معشوقاں دے ‘‘ میں جلوہ گر ہونگے آج گیارہ مئی سے منرو اتھیٹر میں پروڈیوسر رانا شانی،رانا شہبازاورڈائریکٹرایم صفدرکا کامیڈی اسٹیج ڈرامہ ’’نخرے معشوقاں دے ‘‘ شروع ہوگا یواین پی سے گفتگو کرتے ہوئے فریحہ خان نے بتایا اسٹیج اور رقص لازم ملزوم ہیں رقص ایک آرٹ ہے رقص کے بغیر اسٹیج کی دنیا ویران ہے دیگر کاسٹ میں زری خان،ثوبیہ خان،اسلم چٹا،تسلیم عباس ،شبیر آکاش،غفور کوڈو، فیصل رامے اور حسنین شامل ہیں