ممبئی حملوں پر نواز شریف کا بیان، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

Published on May 14, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 120)      No Comments

راولپنڈی(یواین پی) ملک کی سیاسی اور فوجی قیادت نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان پر آج سر جوڑ کر بیٹھے گی۔ عسکری ترجمان کے مطابق وزیرِاعظم کو قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کی تجویز دی گئی جو انہوں نے قبول کر لی۔نواز شریف کا ممبئی حملوں پر متنازع اور ہنگامہ خیز بیان، پاک فوج کی تجویز پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب، آئی ایس پی آر کی جانب سے سابق وزیرِاعظم کا بیان گمراہ کن قرار۔پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ کیا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا جس میں ممبئی حملوں کے حوالے سے گمراہ کن بیان پر بات ہو گی۔ اجلاس کیلئے وزیرِاعظم کو تجویز دی گئی تھی۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی کریں گے جس میں دفاع، خارجہ، خزانہ، داخلہ اور اطلاعات کے وزرا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہ اور مشیر قومی سلامتی شرکت کریں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes