نوازشریف کلبھوشن اور کشمیرمیں مظالم پرخاموش اورریاست کے خلاف بغاوت کی ،پنجاب اسمبلی میں قراداد جمع

Published on May 14, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 209)      No Comments

لاہور(یواین پی) پنجاب اسمبلی میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف آرٹیکل (6) کے تحت ٹرائل کیلئے قرارداد جمع کرادی گئی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرمیاں محمودالرشید کی جانب سے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف آرٹیکل (6) کے تحت ٹرائل کیلئے قرارداد جمع کرادی گئی۔
قرارداد کے متن کے مطابق نوازشریف کلبھوشن اورکشمیرمیں مظالم پرخاموش اورریاست کے خلاف زہراگل رہے ہیں، نوازشریف نے ہوس اقتدارمیں ریاست کے خلاف بغاوت کی اورملکی سالمیت پرحملے شروع کردیئے، نوازشریف کا درآمد شدہ بیانیہ پاکستان کوعالمی دباﺅمیں لانے کی مکروہ کوشش ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog