انسان کی زندگی و شخصیت کی تعمیر و تربیت میں کتاب بینی کلیدی حیثیت رکھتی ہے ر شیداحمد نعیم 

Published on May 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 252)      No Comments

حبیب آباد(محمدعرفان)انسان کی زندگی و شخصیت کی تعمیر و تربیت میں کتاب بینی کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔تاریخی نشیب و فراز سے آگاہی کے لیے کتاب کا مطالعہ اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ر شیداحمد نعیم تفصیلات کے مطابق کتاب کی افادیت ایک ایسے معلم کی حیثیت رکھتی ہے جس سے ہم لوگ بہت فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ کتاب سیدھے اور بْرے راستے کا فرق بتاتی ہے اورہماری راہنمائی کرتی ہے۔کامیاب زندگی گزارنے کے ڈھنگ بتاتی ہے بلکہ یوں کہنا زیادہ بہتر ہو گا کہ کتاب ایک خاموش معلم کا درجہ رکھتی ہے۔ایک اچھی کتاب کا مطالعہ کرنا اور اس پر عمل کرنا بالکل ایسے ہی ہے جیسے ایک شفیق نصیحت کرنے والا شخص ہمیں زندگی کے اتار چڑھاء کے بارے میں آگاہ کر رہا ہواور اس کا پیار بھرا انداز ہمارے دل میں اتر جاتاہے اور ہم پرانجانے میں اثرانداز ہوتا ہے۔اچھی کتاب کا مطالعہ ہماری زندگی کا رخ بدل دیتا ہے۔ان خیالات کا اظہار اینویسٹی گیٹیو کونسل آف کالمسٹ پاکستان ( آئی سی سی پاکستان) کے صدر شیداحمد نعیم نے حبیب آباد پریس کلب کے زیر اہتمام منعقدہ پروگرام میٹ دی پریس میں ’’کتاب بینی کے فوائد‘‘ پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر پریس کلب ملک محمد آصف ،ڈاکٹر آصف محمود ،ہارون شہزاد ،رانا داؤد خاں ، محمد عرفان ، مہر محمد صدیق ، ندیم الحسن ، محمد شعبان ، رانا محمد رمضان ، رانا محمد فرقان ، رانا محمد رفیق ، شاہد جاوید چوہدری ، حکیم محمد عثمان ،رانا ایوب آصف ، میاں خادم حسین ، مد ثر نذرسمیت دیگر افراد بھی موجود تھے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes