وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی نواز شریف سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو

Published on May 16, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 150)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کی ملاقات پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی جس میں پارٹی قائد نواز شریف، پارٹی کے صدر شہباز شریف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی شریک تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران ملکی موجودہ صورتحال پر بات چیت ہوئی اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی۔اس سے قبل وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف سے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد ملاقات کی تھی اور انہیں قومی سلامتی اجلاس کے دوران ہونے والے فیصلوں سے متعلق آگاہ کیا تھا

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog