چیئرمین نیب کی قائمہ کمیٹی میں پیش ہونے سے معذرت، کمیٹی کا معذرت قبول کرنے سے انکار

Published on May 16, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 217)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) چیئرمین نیب جاوید اقبال نے قائمہ کمیٹی قانون وانصاف میں پیش ہونے سے معذرت کر لی جس پر کمیٹی نے چیئرمین نیب کی معذرت قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب نے کہا کہ آج کمیٹی میں نہیں آسکتاکیونکہ ایگزیکٹوبورڈکااجلاس جاری ہے۔چیئرمین نیب نے قائمہ کمیٹی قانون وانصاف میں پیش ہونے سے معذر ت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے سے میٹنگز اور مصروفیات طے تھیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی میں پیش ہونے کیلیے مناسب وقت چاہیے۔کمیٹی نے نیب آفس کے ساتھ خط و کتابت کا ریکارڈ اسپیکر اسملی کو ارسال کر دیاہے۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے گزشتہ روز رکن قومی اسمبلی رانا حیات کی جانب سے اٹھائے گئے نکتہ اعتراض کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نیب کو آج کےلئے طلب کیا تھا۔قائمہ کمیٹی نے چیئرمین نیب کو ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر معاملے پر بریف کرنے اور اپنے ساتھ متعلقہ افسران کو لے کر آنے کی ہدایت کی تھی ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes