نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی،خاتون سمیت 2 غیر ملکیوں سے منشیات برآمد

Published on May 17, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 500)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پراے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے غیرملکیوں سے منشیات برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرایئرپورٹ سیکیورٹی فورس ( اے ایس ایف) کی جانب سے کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں غیرملکی جونسن کے سامان سے 1446 گرام جبکہ خاتون جینفرکے سامان سے 360 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ دونوں غیرملکی قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 233 سے دبئی جا رہے تھے۔اے ایس ایف کے مطابق دونوں غیرملکیوں کا تعلق نائیجریا سے ہے جبکہ دونوں غیرملکیوں کوگرفتارکرکے اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy