بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ، خاتون اور بچوں سمیت 4 شہری شہید ،10 افراد زخمی

Published on May 18, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 491)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی) بھارت نے ایک بار پھر اپنی اوقات دکھادی، ورکنگ باو¿نڈری پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون اور بچے سمیت 4 شہری شہید ہوگئے ،فائرنگ سے 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فورسز کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی جاری ہے۔ بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 شہری شہید ہوگئے۔بھارتی اشتعال انگیزی سے شہید ہونے والوں میں 3 بچے اور خاتون شامل ہیں ۔بلا اشتعال فائرنگ سے 10 افراد بھی زخمی ہوئے۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی اشتعال انگیزی پر پاکستان رینجرز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس میں بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا ، رینجرز کی کارروائی کے بعد بھارتی پوسٹوں میں آگ لگ گئی جبکہ سیالکوٹ سیکٹر پر فائرنگ کا تبادلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy