نگران وزیراعظم کیلئے حتمی میٹنگ منگل کو ہو گی،لگتا ہے فیصلہ الیکشن کمیشن کو ہی کرنا پڑےگا، ایاز صادق

Published on May 19, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 159)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کیلئے قائدایوان اور قائدحزب اختلاف میں حتمی میٹنگ منگل کوہوگی،خدا کرے کہ اتفاق رائے سے نگران وزیراعظم کا انتخاب ہو۔
سپیکر سردارایاز صادق کا کہناتھاکہ اگر ایسا نہ ہوا تو معاملہ ان کے ہاتھ سے نکل جائے گا ،قومی معاملات اتفاق رائے سے حل ہوں تو بہتر ہیں ، انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ فیصلہ الیکشن کمیشن کوہی کرنا پڑے گا،نگران وزیراعظم کاانتخاب مل کرنہیں کرسکتے توقومی فیصلے کیا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ حالات اس نہج تک پہنچانے میں سیاستدان بھی شریک ہیں، حکومتی فیصلہ ووٹوں سے ہونا ہے،ایاز صادق نے کہا کہ انتخابات جمہوری مستقبل کے حوالے سے اہم ہیں ،غیریقینی صورتحال سے نجات آزادانہ اورشفاف انتخابات سے ہی ممکن ہے،ان کا کہناتھاکہ انتخابات شفاف نہ ہوئے تو پھرسوالات اٹھیں گے،پاکستان کسی قسم کے تناو¿کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes