ہارون آباد میں پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا

Published on January 21, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 693)      No Comments

\"5\"
ہارون آباد(یواین پی)ہارون آباد میں پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا یہ مہم 20جنوری سے 23جنوری تک جاری رہے گی ،اس پولیومہم میں 183ٹیموں ہوں گی جن میں 343ورکرز 88393بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے ۔پولیو مہم کا آغاز ہسپتال میں موجود بچوں کو قطرے پلا کر کیا گیا اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد ڈاکٹر فاروق احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیوایک جان لیوا مرض ہے مگر اس سے بچاؤ بھی ممکن ہے پولیومہم کے حوالے سے یہ ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی اور گھر والوں کو بھی چاہیے کہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر محمد سرور چوہدری اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے تمام ڈاکٹرز بھی موجود تھے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy